پہنورسنہڑی میں دو گروہوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

مانجھی پور (این این آئی) پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کی حدود میں دو قبائلی گروپ میں تصادم، 7 افراد زخمی۔ پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کی حدود گوراناڑی میں بگٹی اور نندوانی کے قبائل کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر لڑائی جس میں اینٹ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں