بھارتی تخریب کاری کشمیر کے بعد پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی، جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (پ ر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔ نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیر اور آرمی چیف نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول رکھے۔ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کےساتھ جواب دیا جائےگا، پاکستان کی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مہارت رکھتی ہے، پاکستانی فوج مو¿ثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا، بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنے کی روش بنتی جا رہی ہے، بھارت کو اب دنیا کے کئی ممالک بھی باور کروا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں