پنجگور میں پولنگ اسٹیشن کے باہر بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقہ وشبود میں دھماکہ سے دو بچے جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ پولنگ کے باہر کھلے میدان میں ہوا دھماکے سے دو بچے جو قریب کھیل رہے تھے جاں بحق ہوگئے، گورنمنٹ ہائی اسکول ملک آباد وشبود میں پولنگ کا عمل روک روک دیا گیا۔ اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرِ حلقہ پی بی 29 کے امیدوار اسداللہ بلوچ بھی جائے وقوع پر موجود تھے، دھماکے بعد بھگدڑ مچھ گئی۔ علاوہ ازیں سراوان کے ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، تسپ نوک آباد کے علاقے میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے، موبائل نیٹ ورک معطل ہونے سے پنجگور کے مختلف علاقوں سے رابطے معطل ہوگئے اور معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں