پنجگور میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ اور عملے پر تشدد، پی پی کے کفایت اللہ بلوچ کی گرفتاری کیلئے مراسلہ
اے سی پنجگور کی جانب سے بلوچستان پولیس حکام کو مراسلے میں لکھا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کفایت اللہ بلوچ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کفایت اللہ بلوچ اور ان کے حامیوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نیاز آباد سراوان پنجگور میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی اور عملے کو زدو کوب کیا۔
Load/Hide Comments


