پی بی 41 پر آزاد امیدوار کے حق میں ٹھپے مارنے پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی بی 41 کوئٹہ پر آزاد امیدوار ولی نورزئی کے حق میں ٹھپے مارنے پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر گرفتار۔ پشتونخوا میپ کے قہار ودان نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں، ولی نورزئی کے حق میں ہر پولنگ پر 200 سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں۔ ویڈیو موجود ہے جس میں پولنگ آفیسر نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ پشتونخوا میپ نے مطالبہ کیا ہے کہ نتائج نیتجہ جاری کرنے سے پہلے تحقیقات کی جائے۔
Load/Hide Comments


