بلوچستان میں برتری حاصل ہے، وزیراعلیٰ کا نام بلاول بھٹو منتخب کریں گے، پیپلز پارٹی ترجمان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان سردار سر بلند کی جوگیزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان میں حکومت بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ 6 آزاد امیدواروں سے بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ دو نشستوں پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔ جلد بلوچستان میں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار کا نام بلاول بھٹو فائنل کرینگے۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹ بھی پیپلز پارٹی کو ملے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری ہی وزیراعلیٰ کا نام فائنل کرینگے۔ قوم پرستوں کے لوگ باہر نہیں نکلے، ہم ووٹرز کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ اکثریت والے ووٹرز کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اقلیت و خواتین کیلئے امیداروں کو بھی مرکزی رہنماﺅں نے نامزد کیا ہے۔ کوشش ہے کہ بہترین حکومت بنائیں۔
Load/Hide Comments


