رنجشیں ختم کرکے نواب جنگیز مری اور نوابزادہ گزین مری شیر و شکر ہوگئے

کوہلو (یو این اے )نواب جنگیز مری اور نوابزادہ گزین مری نے دیرینہ رنجشوں کو ختم کرکے آپس میں بغل گیر ہوکر شیر و شکر ہوگئے کوہلو کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق مرحوم نواب خیر بخش مری کے فرزندوں سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری نے تین دہائیوں سے قائم اپنے درمیان دیرینہ رنجشوں کا خاتمہ کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔اس موقع پر نوابزادہ بژیر مری،وڈیرہ ربنواز ژنگ اور میر محراب مری بھی موجود تھے۔دونوں بھائیوں کے درمیان تین دہائیوں قبل رنجشیں پیدا ہوئی تھی جو گزشتہ رات ختم کردی گئی تھی نواب جنگیز مری اور نوابزادہ گزین مری کے درمیان دہائیوں قبل پیدا ہونے والے رنجشوں کے خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم مری برداری اور بلوچ اقوام نے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں