سرکاری افسران نے مافیا سے ساز باز کرلی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جان محمد بلیدی

تربت (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام انتخابی نتائج کی تبدیلی اور دھاندلی کے خلاف تربت میں ڈاکٹر مالک کی سربراہی میں دوسرے روز بھی ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا اور شہید فدا چوک پر احتجاج، ہزاروں پارٹی ورکرز مرد و خواتین احتجاج میں شریک ہیں، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی نے دعویٰ کیا کہ ایک عسکری ادارہ کے افسر نے ساز باز کرکے مافیا کے ساتھ مل کر عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا ایک افسر نے کل رات فون کرکے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی مگر نیشنل پارٹی کسی دباﺅ اور دھمکی میں آنے کے بجائے عوام کی رائے کے احترام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی فورم پر جہاں نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی، باچا خان، میر غوث بخش بزنجو اور میر حاصل خان جیسے سیاسی اکابر موجود رہے اور مظلوم عوام کی نمائندگی کی اب وہاں ڈرگ ڈیلر اور مافیا کے لوگ بٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ ڈاکٹر مالک جیسے سیاسی رہبر کی جگہ اب ملک شاہ مکران کی نمائندگی کرے گا یہ عمل جمہوری سیاسی کلچر کے شرم ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں