پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، پی بی 21 پر دوبارہ گنتی کا حکم
حب (انتخاب نیوز) بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 پر انتخابی دھاندلی، نتائج کی تبدیلی اور تاخیر کیخلاف پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا۔ الیکشن کمیشن کا پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم، سیاسی جماعتوں کا شاہراہ پر دھرنا جاری رکھنے پر اصرار۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام کو ہی ری کاﺅنٹنگ ہوگی۔
Load/Hide Comments


