حکومت سازی کیلئے کوششیں، نواز شریف اور چودھری شجاعت کی ملاقات کا امکان
لاہور (انتخاب نیوز) حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے جس میں رسمی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے تعلقات بہتر ہیں۔ن لیگ کےساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونےپربھی تعلقات استوار رہے،ق لیگ کے آصف زرداری سے بھی اچھے تعلقات ہیں، ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔
Load/Hide Comments


