حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سلیکٹڈ لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے، جے یو آئی رہنما
چمن(یو این اے )چمن میں عام انتخابات پر تمام کارکنوں کا اپنے رائے دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں چمن پریس کلب میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے مولوی صلاح الدین ایوبی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چمن قلعہ عبداللہ میں الیکشن کمیشن اور آر اوز نے عوامی رائے و جمہوری عمل کو ثبوتاژ کیا ہے نتائج کو راتوں رات تبدیل کرکے عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں اور حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود الیکشن کے دن رات 1 بجے کے بجائے 72 گھنٹے بعد اعلان کیا وہ بھی نتائج کو تبدیل کرکے اپنے کارندوں کو سلیکٹ کئے جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم ریچکنگ کا مطالبہ کرتے ہیں جس کیلئے عدالتوں کا بھی رخ کریں گے 14 فروری کو ہمارے جماعت کا اجلاس ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل بارے اہم بارے فیصلے کریں گے ۔


