خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے تحریکِ انصاف کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاءملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں