نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(صباح نیوز) عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کوبلائے جانے کاامکان ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے۔الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں