نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے، حکومتی سرپرستی کریں گے، مریم نواز
لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمی کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انہیں قائد کے اصولی موقف کا پتا ہے۔
Load/Hide Comments


