الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا
حب (یواین اے)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے دوران آر او کے دفتر میں شرپسندوں کے گھسنے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں الیکشن کمشنر بلوچستان، ڈی آر او حب، الیکشن کمیشن بلوچستان کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر لا کو شامل کیا گیا ہے۔آر او حب نے موقع پر ووٹ خراب کرتے چار افراد کو پولیس کے حوالے کیا تھاووٹ گنتی کے دوران آر او کو دل کا دورہ پڑا جسے کراچی منتقل کیا گیاپیپلز پارٹی نے پی بی 21 کے 39 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی ری کاونٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔رات کو ری کاونٹنگ کے معاملے پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور 12 زخمی ہوئے تھے پی بی 21 حب سے بی اے پی کے محمد صالح 30910 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے نیشنل پارٹی کے رجب علی رند 17000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن 14120 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔


