جے یو آئی قیادت سے رابطہ، پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کا جمعیت علماءاسلام کی قیادت سے رابطہ۔ پی ٹی آئی کی قیادت کا جمعیت علماءاسلام کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر، بیرسٹر سیف اللہ اور اخونزادہ حسین احمد پر مشتمل وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں