جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ ٹیکس حکام کے سامنے پیش

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہو گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو لندن میں جائیدادوں کی خریداری پر نوٹس جاری کیا تھا۔ایف بی آر کمشنر اِن لینڈ ریونیو اور انٹرنیشنل ٹیکسز زون کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو نوٹس بھیجے گئے تھے۔ذرائے نے بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا، بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو گزشتہ ہفتے نوٹس بھیجے گئے تھے۔سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے کمشنر انٹرنیشنل زون کو تفصیلی تحریری جواب داخل کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ان لینڈ ریونیو کے افسر ذوالفقار احمد کو معاملے کی تحقیقات کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ ماہ ایف بی آر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی بیرونِ ملک جائیدادوں پر رپورٹ کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں