چار جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی، سردار اور نواب عوام کو سزا دے رہے ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ (پ ر) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چار جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی ہے۔ بلوچستان بھر میں تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں۔ اتوار کی وجہ سے کچھ شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے۔ بلوچستان کے سردار اور نواب عام لوگوں کو 2024ءکے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔ انہیں ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں