سعودی سفارتخانے کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
لاہور(صباح نیوز) قائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفارت خانے کے وفد نے جاتی امرا کا دورہ کیا۔جاتی امرا میں وفد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وفد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
Load/Hide Comments


