انتخابی اخراجات، ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے اور پرفیوم بیچنا شروع کردیے

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے اخراجات پورے کرنے کے لئے جوتے اور پرفیوم بیچنا شروع کردیئے ہیں۔ٹرمپ نے "دنیا کے شاندار ترین اسپورٹس شوز” کے سلوگن کے ساتھ 339 ڈالر مالیت کے اسپورٹس شوز کو متعارف کروا دیا ہے۔ریاست فلاڈلفیا میں منعقدہ اسپورٹس شوز تعارفی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں گذشتہ 10 سالوں سے اسپورٹس شوز بنانے کا سوچ رہا تھا۔اسپورٹس شوز کا رنگ سنہرا ہے اور اس پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے۔ جوتے کے ساتھ ٹرمپ 99 ڈالر کا پرفیوم بھی بیچ رہے ہیں۔ٹرمپ نے، اسپورٹس شوز کی تعارفی تقریب کا اہتمام نیویارک میں پراپرٹی کے کام میں ہیرا پھیری کا مجرم ٹھہرانے جانے کے بعد کیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے مذکورہ ہیرا پھیری کے جرم میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 355 ملین ڈالر کی اور ایک اور مقدمے میں افتراع کے جرم میں 83 ملین ڈالر کی سزا سنائی تھی۔ٹرمپ مقدمہ ہار گئے تھے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں سود سمیت تقریبا نصف بلین ڈالر سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں