پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، شہباز شریف

لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور وزارت اعظمی کے لیے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک کو ترقی دینے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔ قائد(ن)لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں