آصفہ بھٹوکو بے نظیر بھٹوکی نشست سے منتخب کرانے کافیصلہ

کراچی(این این آئی) بلاول بھٹو زرداری این اے 196کی نشست چھوڑیں گے جس کے بعد ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو اس نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ پر ماضی میں بے نظیر بھٹو بھی الیکشن لڑ چکی ہیں۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے اور کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں جو میری حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں