برطانیہ میں بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینکنے والے افغان شہری کی لاش دریا سے برآمد

لندن(آن لائن) برطانیہ میں دریائے ڈیمز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی افغان نڑاد عبد الشکور ایزدی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ وہی افغان شہری ہے جس نے 31 جنوری کو اپنی کار میں سابق اہلیہ اور دو بچیوں پر تیزاب پھینکا تھا۔تیزاب سے سابق بیوی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ بچیوں کو خوش قسمتی سے معمولی زخم آئے تھے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔پولیس نے ش±بہ ظاہر کیا ہے کہ 35 سالہ عبد الشکور ایزدی نے بیوی بچیوں پر تیزاب پھینکنے کے بعد خود بھی دریا میں کود کر خودکشی کرلی ہوگی کیوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واقعے کے بعد اسے آخری بار چیلسی برج پر دیکھا گیا تھا۔تب سے عبد الشکور ایزدی لاپتا تھا اور اس کی لاش بھی برج کے ساتھ دریا سے ملی اور اس نے واقعے والے دن والے ہی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں