پنوعاقل کے کچے میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

حیدر آباد (انتخاب نیوز) سندھ میں پنو عاقل کے کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ رضاگوٹھ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں