مغربی افریقی ملک مالی میں مسافر بس پل سے گر گئی، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک مالی میں ایک مسافر بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 27 فروری کو مقامی وقت کے مطابق شام کو تقریباً 5 بجے پیش آیا تھا۔ یہ بس مالی کے علاقے کینیبا سے ہمسایہ ملک برکینا فاسو جارہی تھی جب وہ دریائے بگوئی کو عبور کرتے ہوئے پل سے الٹ گئی۔ واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے جس میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی حکام نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر نکل گئی اور بے قابو ہو کر الٹ گئی اور پل سے گر گئی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ بس کینیبا کمیون سے برکینا فاسو جا رہی تھی، ایک پل سے ٹکرا گئی، جس کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول کھو دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں