افغانستان، جھڑپ میں 9 طالبان جنگجووں ہلاک، 7 زخمی
کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوے نو طالبان جنگجووں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خوست کے ضلع موسی خیل میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور علاقے پر قبضے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جسکے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبر ردست جھڑپ ہوئی جھڑپ کے نتیجے میں نو طالبان ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا
Load/Hide Comments


