جو بائیڈن کی بے حسی، آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی پر بات، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

نیو یارک(آئی این پی)غزہ میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی نے ہر دیکھنے والے کو سیخ پا کردیا،آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن پر شدید تنقید کی جارہی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے کہا اگر آپ کا بچہ کسی عفریت کے ہاتھوں قتل ہوتا تو وہ ایسے آئس کریم کھاتے؟ ایک اور صارف نے کہا یہ عمل یرغمالیوں کے بارے میں ان کے جذبات ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں