عوام کے اعتماد پرپورااترنے کی کوشش کرونگا، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں عوام میڈیا اور دیگر حوالوں سے معاشی سمیت باقی مسائل کا بھی بخوبی اندازہ ہے ان سے قوم کو چھٹکارا دلانے کے لئے اپناکردار ادا کروں گا عوام نے ایک بار پھر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نمائندوں کے معاشی مسائل سے آگاہ ہوں میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے آج ایک بار پھر حلف اٹھانے بلوچستان اسمبلی آیا ہوں بلوچستان میں بہت سے مسائل ہیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے گوادر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پہلے منتخب نمائندے ہیں جنہوں نے اس کی بہتری کے لئے کردار ادا نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں