سینیٹ الیکشن، سابق وزیر اعظم پاکستان کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔
Load/Hide Comments


