محمود خان کے گھر چھاپہ قابل مذمت، عمران خان پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں، داﺅد شاہ کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے نو منتخب صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات میں جس طرح جمہوری طریقے سے عہدیداران منتخب ہوئے اس کے مثال پورے ملک کے جمہوری پارٹیوں کیلئے مشعل راہ ہے تحریک انصاف کے تمام ضلعوں میں انتخابات کو یقینی بنائیں گے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوابزادہ امین جوگیزئی جہانگیر رند ملک فیصل دہوار اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے داود شاہ نے کہا کہ جس طرح تمام پینلوں میں سے تین پینلوں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں ہمارے پینل نے کامیابی حاصل کی آج الحمد اللہ ہم تمام پینلوں کے امیدوار آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ انتخابات سے قبل سب کے مابین مقابلہ تھا لیکن مقابلے کے بعد ہم دوبارہ ایک ساتھ بیٹھ کر پارٹی کے بہتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے ہمارے پارٹی کے قائد عمران خان کا بھی یہی مطالبہ تھا کہ میرے خاندان میں سے کوئی میرے پارٹی کا وارث نہیں ہوگا بلکہ میرے پارٹی کا وارث ہمارے کاکن ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لے کر انہیں رہا کیا جائے اسی طرح پارٹی کے رہنما قاسم سوری اور دیگر رہنماوں کی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا داود شاہ نے کہا کہ جب ہمارے پارٹی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی انتخابات کیلئے نامزد کیا انہوں نے پارلیمنٹ میں چودہ منٹ کی جو تقریر کی سب کو آئینہ دکھا یا گزشتہ روز ان گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ امین جوگیزئی نے کہا کہ میں تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتا ہوں اور انہیں اپنی جانب سے مکمل یقین دہانی کرتا ہوں کہ میں ہر حال میں ان کے ساتھ پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ساتھ دوں گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات باقی صوبوں کی جمہوری پارٹیوں کیلئے مشعل راہے امید ہے کہ وہ اس طرح جمہوری انداز میں اپنے پارٹیوں کے اندر انتخابات کو یقینی بنائیں گے ۔


