مصر میں تلاوت قرآن پاک کے آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی، قاری کو 6 ماہ قید کی سزا
قاہرہ ( آن لائن ) مصر میں تلاوت قرآن پاک کے آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک قاری کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔حفاظ اور قرا یونین نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ قاری "محمد احمد نصر علی قطب المعروف محمد نصر الطاروطی کو تلاوت کے آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی پر شرقیہ گورنری میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی بھی قاری کو سخت سزا دی جائے گی۔یہ سزا یونین کی طرف سے ایک مشہور قاری کو قرآن کی تلاوت کے دوران رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دی ہے۔ قاری کو ویڈیو میں رقص کرتے دیکھے جانے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کے وقار اور تقدس سے متصادم انداز میں "سور الشوری” کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے رقص کرنے والے قاری کی اس حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


