دوحہ میں عالمی دفاعی نمائش، روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف کا پی این ایس تبوک کا دورہ
راولپنڈی (پ ر) بحریہ کے وفد نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش (DIMDEX 24) میں شرکت کی، بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام نے بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا استقبال کیا۔ بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلیٰ حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک۔ قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
Load/Hide Comments


