کابل حکومت کی مسلح افواج کی تعداد 5لاکھ تک پہنچ گئی،افغان آرمی چیف

کابل(آئی این پی)افغانستان کے آرمی چیف فصیح الدین فطرت نے کہا ہے کہ امریکا آج بھی افغانستان کی فضائی حدود کو کنٹرول کرتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزارتِ دفاع کے چیف آف آرمی اسٹاف فصیح الدین فطرت نے کہا کہ امریکی طیارے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس کے ڈرون افغان فضائی حدود سے گزرتے رہتے ہیں۔فصیح الدین فطرت نے بتایا کہ افغانستان کی وزارتِ داخلہ، انٹیلی جنس اور وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 5لاکھ ہے جبکہ کامبیٹ فورسز ایک لاکھ 72 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں