خواتین کو علم وہنر کے زیور سے آراستہ اور معاشی طور پر خود مختار بنانا ہوگا، اے این پی

کوئٹہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ خواتین کو علم وہنر کے زیور سے لیس اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ہوگا پشتون افغان سوسائٹی تاریخی طور پر نازک اور نامساعد حالات سے ہوتی ہوئی خواتین کے حقوق کی تحفظ کے لئے متحرک ہے اس زمرے میں فخرافغان باچاخان کی اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک کے تسلسل میں آج کی عوامی نیشنل پارٹی تک خواتین کو باختیار بنانے کیلئے محو سفر ہے پشتون خواتین کو سیاست کے میدان کیساتھ ساتھ علم وہنر کے میدان میں بھی لوہا منوانا ہوگا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سلمی کاکڑ ضلعی نائب صدر صابرہ کاکڑ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری رخسانہ کاکڑ ایڈوکیٹ بینش سکندر ایڈوکیٹ وژمہ بازئی زرینہ خان ملائکہ پانیزئی اور حبیبہ فرید نے خطاب کے دوران کیا تقریب زیر صدارت ضلعی نائب صدر صابرہ کاکڑ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سلمی کاکڑ تھیں مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ مرد اور عورت زندگی کے دو پہیے ہیں بقول فخر افغان باچاخان کہ ایک قوم اس وقت تک ترقی کے منازل پانہیں سکتا جب تک ان کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں اس قوم کے خواتین شانہ بشانہ جدوجہد میں شامل نہ ہو مقررین نے کہا کہ پشتون افغان تاریخ میں بہت سی نامور خواتین گزری ہیں جس پر بجا طور پر فخر کیا جاسکتا ہے جن میں نازو آنا، زرغونہ آنا،ملالہ میوندی،بخت نامہ کاکڑ،الف جان خٹک مور بی بی نسیم ولی خان سمیت بہت سے ایسے کردار ہے جو تاریخ کے اوراق میں آج بھی آپنے کارناموں کے بدولت زندہ ہے مقررین نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ ہم اور آپ بھی اپنی قوم کی حالت بدلنے میں معاون ومددگار ثابت ہو سکتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اور آپ اپنے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم کا زریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں