ڈیرہ اللہ یار ، مزدے اور موٹر سائیکل میں تصادم، مرد اور عورت جاں بحق جبکہ بچہ زخمی
ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار )بائی پاس کے مقام پر مزدے اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مرد اور عورت جاں بحق ،ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ڈیرہ اللہ یار کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کی وجہ سے مزدا سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مرد اور عورت موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


