بھارت میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز اہلکار نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز)اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک ارون گوئل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس استعفے کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کے پاس اب ملک میں آئندہ عام انتخابات کی نگرانی کے لیے تین اعلیٰ عہدیداروں میں سے صرف عہدیدار رہ گیا ہے۔بھارت میں اپریل یا مئی میں ہونے والے انتخابات میں تقریباً ایک ارب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔بھارت کی وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ صدر دروپدی مرمو نے ارون گوئل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے لیکن ان کی رخصتی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔این ڈی ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اورن گوئل نے ’ذاتی وجوہات‘ کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
Load/Hide Comments


