حکومت کے 18کروڑ ضائع ، کوئٹہ ہنہ اوڑک کے مقام پر سر پل کینال منصوبہ ناکام

کوئٹہ(انتخاب نیوز)زرغون غر کے پہاڑوں اورگردونواح کے علاقوں سے قدرتی چشموں بارش اور برف باری کے بعد آنے والے پانی کو سر پل سے ہنہ جھیل کو ایک کینال کے ذریعے پانی جانے کا راستہ انگریز تاج برطانیہ کے دور میں قائم کیا گیا تھا سابق حکومت نے ہنہ جھیل کو جانے والے سر پل سے مزکورہ کینال کو 18کروڑ روپے کی لاگت سے محکمہ ایریگیشن کے ذریعے پختہ کیا ہے تاکہ پہاڑوں سے آنے والے پانی کے ضیاع کو روک کر ہنہ جھیل میں زیادہ سے زیادہ پانی کو زخیرہ کرنے کے لئے راہ ہموار رکھی جائے لیکن سر پل سے ہنہ جھیل کو جانے والے پانی کا رخ دوسری جانب ہے اور پانی ضائع ہو رہا ہے اورحکومت کے 18کروڑ روپے ضائع ہو گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے محکما ایریگیشن کے افسراں اور متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی اور ٹھیکیدار کے خلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے سزا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں