ضلعی انتظامیہ خاران میں جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، شعیب نوشیروانی
خاران (نامہ نگار) خاران میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے خاران میں چوری و ڈیکیتی کے وارداتوں میں ملوث عناصر سے کسی بھی طرح کی سمجھوتہ نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و نومنتخب ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی نے اپنے ایک بیان میں کہی،میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ خاران ہمیشہ پ±رامن علاقہ رہا ہے اور خاران کے لوگ پ±رامن شہری ہیں اور خاران کے شہریوں نے ہمیشہ خاران میں امن و امان و برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح کی قربانی دی ہے ہم نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں علاقے کی امن و امان کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات ا±ٹھائیں ہیں اور اب بھی خاران شہر و گردنواح میں حالیہ چوری و ڈیکیتی کی واقعات کا سختی سے نوٹس لیکر کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو چوروں کی گرفتاری اور علاقے میں مزید ناکے اور گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے،انہوں نے کہاکہ خاران میں چوری و ڈیکیتی کے وارداتوں میں ملوث عناصر کوئی بھی ہو قانون سے بالاتر نہیں علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر سے کسی قسم کا کوئی ریاعت نہیں ہوگا،خاران پولیس اور لیویز خاران میں چوروں کیخلاف بلا خوف سخت کاروائی کا آغاز کرے اور علاقے سے چوری و ڈیکیتی کے وارداتوں کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائیں،انہوں نے مزید کہاکہ خاران کے لوگوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال ناخوشگوار ہونے کے باوجود الیکشن میں ہمیں ووٹ دیکر ایوان تک پہنچایا یہ ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بحثیت علاقے کے نمائندے لوگوں کی زندگیوں کو معمول کے مطابق چلنے کیلئے ہر ممکن امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ خاران پ±رامن خاران رہے سکے


