وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بی ایم سی ہسپتال کے 20غیر حاضر ڈاکٹر معطل
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکم دیا تھا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں اور طبی عملے کو معطل کر دیا جائے جس پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ نے عمل درآمد کرتے ہوئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال نے 20 غیر حاضر ڈاکٹرز کو معطل کر دیا ، معطلی اور محکمانہ کارروائی سے متعلق ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے سیکرٹری صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اچانک بی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا تھا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گے۔
Load/Hide Comments


