بلوچستان بھر میں سحر و افطار اور تراویح کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، کیسکو

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحری ، افطاراورتراویح کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو سحری ، افطاراور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کواُنکے پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کارمیں بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میںتمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجےنئر، ایکسئن اور سب ڈویژنل افسران اپنے متعلقہ دفاترمیں موجود ہیںتاکہ کسی بھی اجتماعی یا انفرادی شکایت کاازالہ جلد ازجلد کیاجاسکے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ صارفین کسی بھی شکایت کےلئے کیسکوکے مرکزی کمپلینٹ سیل ٹیلی فون نمبر0819201445 اور 0812829753 یا اپنے بجلی بلوں پر درج سب ڈویژن کے نمبروںپر شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔ترجمان نے مزیدکہاکہ کیسکوہیڈکوارٹرمیںموجود پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) میں ریجنل کنٹرول روم کاقیام عمل میں لایاگیاہے جوکہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر ،افطار اور تراویح کے اوقات کار میں مسلسل بجلی فراہمی اوربجلی صورتحال کی نگرانی کرے گا نیز کنٹرول روم بجلی کی صورتحال سے متعلق کیسکو اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کرتارہے گا۔ لہٰذاتمام صارفین رمضان المبارک کے مہینہ میں سحری، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کے تمام غیر ضروری آلات بند کرنے کے علاوہ صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام علاقوںکو اس دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں