اسرائیل کی شام اور لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان کے اندر گہرائی میں بعلبک کے علاقے میں حزب اللہ کے لیے اہم قرار دیے گئے کمپانڈز کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ جنگی طیاروں نے بعلبک میں حزب اللہ کے دو کمان ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جہاں ہتھیار تیار کرنے کے آلات رکھے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے شام کے محاذ پر حزب اللہ کے دو اہداف پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے زور دے کر کہا کہ وہ شام کے محاذ پر حزب اللہ کی موجودگی قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں