آئی ایم ایف سے مذاکرات، ایف بی آر پلاسٹک کرنسی اور کرپشن کنونشن پر بریفنگ دے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم کے درمیان قرض کی قسط کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق آئی ایم کو ایف بی آر کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی جس میں اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر شامل ہیں، ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔اس طرح کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کرنا ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی۔


