بلوچستان اور پختونخوا کیلئے 7ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں توانائی اور پانی کی فراہمی کے 2ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے، ان منصوبوں کی لاگت تقریبا 7ارب 87کروڑ روپے ہے، مالیاتی قوانین کے تحت سی ڈی ڈبلیو پی کو ساڑھے 7 ارب روپے تک کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری خود دینے کا اختیار حاصل ہے جبکہ زیادہ تخمینہ لاگت کے منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سفارشات پر تکنیکی بنیادوں پر کلیئرنس کے بعد قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے منظور کیے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں 4 ارب 54 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے جیوانی سے گوادر تک 94 کلومیٹر طویل 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی دوسری سرکٹ اسٹرنگ کے ساتھ 28 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، اس منصوبے کا مقصد ایران سے درآمد بجلی کی کسی رکاوٹ کے بغیر ترسیل ممکن بنانا ہے۔یہ منصوبہ کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (کیسکو) کی معاونت کرے گا، جسے بھاری سسٹم لاسز اور کم وصولیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے، یہ منصوبہ فالٹ فری ہائی وولٹیج سسٹم کے ذریعے کم سے کم لائن لاسز اور اخراجات کی صورت میں کیسکو کو معاونت فراہم کرے گا، مجوزہ منصوبے میں گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کی اسپانسر ایجنسی حکومتِ خیبرپختونخوا ہے، جو 1.296 ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ باقی فنڈز (ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر) کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کوئیکا) فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں