وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کے کاغذات نامزدگی برائے سینیٹر جمع

اسلام آبا د/کوئٹہ(این این آئی)سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹر کے لیے کاغذات جمع کرا دیے۔لیکشن کمیشن نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرا دیے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے محمد اورنگزیب کے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے مصطفی رمدے نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما احد چیمہ نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا ہفتہ کو آخری روز تھا۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں