بارکھان کے جنگلات میں آگ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امدادی ٹیم کو جلد پہنچنے کی ہدایت کر دی
بارکھان(انتخاب نیوز)کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی، تفصیلات کے مطابق لگی آگ سے نایاب جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو نقصان کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بارکھان کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں، جہانزیب خان نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے کے آلات سمیت دیگر سامان مہیا کر دیا گیا ہے، امدادی ٹیم اور سامان جلد بارکھان پہنچ جائیگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بارکھان سے مسلسل رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم اے کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
Load/Hide Comments


