آئس لینڈ،آتش فشاں میں خوفناک دھماکے، ایمرجنسی نافذ

لندن(این این آئی)خوفناک آتش فشاں پھٹنے کے باعث جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ سال دسمبر کے بعد یہ چوتھا آتش فشاں پھٹا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کا یہ مقام ملک کے ریکجینس کے قریب ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس آتش فشاں میں ہونے والے دھماکوں کی شدت اب تک کی سب سے زیادہ ہے، مقامی میڈیا کے مطابق لاوا خالی کرائے گئے قصبے کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف راکھ پھیل گئی جس کے بعد جزیرے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔آئس لینڈ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق آتش فشاں میں دھماکوں کا آغازمقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے ہوا۔آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیوز میں دھوئیں کے بادلوں اور چمکتے ہوئے میگما کو زمین پر بہتےدکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں