ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی، جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی عائد

لندن (انتخاب نیوز) ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا، زیک گولڈ اسمتھ کو 8 ہزار 200 پاونڈ جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2 برس میں 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، مئی 2022ءسے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4 مرتبہ تیز رفتاری پر پکڑے گئے۔ گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔ خیال رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں