مائنس نہیں،ڈیلیٹ کا آپشن استعمال ہوناچاہیے،مولانا فضل الرحمن

کراچی: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیرقائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان اورسابق سینیٹر و جمعیت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مائنس نہیں،ڈیلیٹ کا آپشن استعمال ہوناچاہیے،عوامی رائے پرڈاکہ ڈالنے والوں کے اقتدار کے حقدار نہیں، ملک و قوم پر مسلط جبری اور قابض حکومت کسی صورت قبول نہیں، اداروں کے تباہی کے ذمہ دار سلیکٹیڈ سے زیادہ سلیکٹرز ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائد جمعیت مولانافضل الرحمن نے سینٹر مولاناحافظ حمداللہ کی سر برا ہی میں ملنے والی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرجمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیرقائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان اورسابق سینیٹر و جمعیت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی اورناکام طرز حکمرانی کی وجہ سے عوامی گرانڈ میں اعتماد کھونے کے بعد اپنے پارٹی ورکرز میں بھی بچی کچی اعتماد کھوچکی ہیں لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھیناجارہاہیں ان نااہلوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی مثبت معاشی پالیسی نہیں کل تک ملکی معیشت کے پائی پائی کا حساب لگانے والے آج اپنے حکومت کی ڈوبتی معیشت میں کہاں غائب ہیں قوم کو حساب دیا جائے انہوں نے کہا کہ آج کے اس متمدن دنیا میں اگر ریاستوں کی بقا کامدار کوئی چیز ہوسکتی ہے تو وہ معاشی خوشحالی ہے معاشی بحرانوں پر قابو پانیکی بجائے حکومت شیخ چلی طرز معیشت پر عمل پیرا ہیں انڈے مرغیوں سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کی غیرسنجیدہ معاشی پالیسی سے حکمرانوں کی اہلیت اور صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع شرقی کراچی کے رہنما جمال کاکڑ عبداللہ صابر،سعدالدین معین اختر،ملک امجد،انس محمودحنفی،قدرت اللہ،حاجی محمد حسن اوردیگررہنمابھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں