اوقات کار کی کمی ، آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان میںایک روز کی توسیع

اسلام آباد(انتخاب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے وفد اور پاکستان کے حکام کے مابین اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ یہ مذاکرات 18 مارچ کو مکمل ہونے تھے تاہم دونوں فریقوں کی رمضان کی وجہ سے کام کے اوقات میں کمی کے باعث سیکٹر وار ملاقاتیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے ایجنڈے کو منگل تک ملتوی کرنا پڑا۔حتمی ریپ اپ میٹنگ، جس کی روایتی طور پر وزیر خزانہ نمائندگی کرتے ہیں، اب منگل کو ہو گی اور اسی دن وزیر اور مرکزی بینک کے گورنر کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ دستاویزات پر زیادہ تر کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔اپریل کے پہلے حصے میں تقریباً 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کی تقسیم کی منظوری کے لیے فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پاکستان کا مدعا پیش کرنے کے لیے دونوں فریق بروقت رابطے میں رہیں گے، گزشتہ سال جولائی میں دستخط کیے گئے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں سے پاکستان پہلے ہی 1.9 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں