جلا ﺅگھیرا ﺅکیس ، اسد عمر سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع

لاہور(انتخاب نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلا ﺅگھیرا ﺅکے مختلف مقدمات میں اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔انسداد دہشگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہاﺅس حملہ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ اسد عمر اور حافظ فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے اسد عمر، زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں